لندن: (آواز نیوز) برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پرپابندی لگانے کی تیاریاں کر لی گئیں جس کا بل آج پارلیمنٹ میں پیش ہوگا۔برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بل منظور ہونے کی صورت میں برطانیہ میں فرسٹ کزنز (چچا، پھوپھی، خالہ اور ماموں زاد بہن بھائیوں) کے درمیان شادی پرپابندی عائد ہوگی۔بل پیش کرنے والے رکن اسمبلی رچرڈ بولڈن کا کہنا کہ فرسٹ کزن میرج میں بچوں میں پیدائشی بیماریوں کی شرح دگنا ہو جاتی ہے،کزنز سے شادی کرنے سے برطانوی معاشرے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کزن میرجز کی شرح پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں جنم لیتی ہیں، جینیاتی خرابی (جینومک ڈس آرڈر) جین کی میوٹیشن کا نتیجہ ہے۔طبی ماہرین کا ماننا ہےکہ کزن میرجزکے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے بعد فوری اموات، بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرہ پن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]