واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ شام کے معزول صدر بشارالاسد کا احتساب ہونا چاہیے۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے شام میں برپا ہونے والے انقلاب کو شامی عوام کیلئے اپنے ملک کی تعمیر نو تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد حکومت کا خاتمہ انصاف کا ایک بنیادی عمل ہے اور یہ شام کے عوام کے لیے اپنے ملک کی تعمیر نو کا ایک تاریخی موقع ہے، واشنگٹن شامیوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی زیر قیادت عمل کے تحت تمام شامی گروپوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ اسد حکومت کے بعد ایک نئے آئین کے ساتھ آزاد، خودمختار شام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔جوبائیڈن نے کہا کہ فاتح حزب اختلاف اتحاد کے اندر سخت گیر گروپوں کو جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکہ نے حزب اختلاف اتحاد کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اعتدال پسند ہیں لیکن ہم صرف ان کے الفاظ نہیں بلکہ ان کے اعمال کا جائزہ لیں گے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اس بارے میں واضح ہے داعش شام میں خود کو دوبارہ منظم کرنے کے لیے کسی بھی خلا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی تاہم ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]