واشنگٹن(آواز آن لائن)امریکہ کی تاریخ میں ایک وسیع اور جامع امیگریشن بل متعارف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.وائیٹ ھاؤس کے اعلان کردہ بل کے تحت تارکین وطن کے لئے لاکھوں افراد کو 8 سال کے اندر سٹیزن شپ مل سکے گی جبکہ والدین کی وجہ سے غیر قانونی حیثیت میں مقیم لاکھوں نوجوانوں اور کم عمر تارکین وطن کو تیزی کے ساتھ قانونی حیثیت کی فراہمی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.وائیٹ ھاؤس کے اعلان کے باوجود کانگریس میں ڈیموکریٹس کو سخت مشکلات کا سامنا ہوگا کیونکہ ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان میں سپیکر نینسی پیلوسی کو ریپبلیکنز پر محض 5 اراکین کی برتری حاصل ہے.جبکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو مطلوبہ 60 اراکین کی اکثریت حاصل نہیں اسلئے ڈیموکریٹس اپنے بل بوتے پر بل پاس نہیں کراسکتے.بائیڈن انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی اور اصلاحات کے لئے ریپبلیکنز سے بات چیت کے خواہشمند ہیں.انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن 36 سال سینیٹ میں گزارچکے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ قانون سازی کے لئے کہاں سے آغاز کیا جانا چاہئے.اور وہ کانگریس کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]