سعودی عرب میں سینیٹر مشاہداللہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس


دمام/سعودی عرب(ملک عاصم اعوان )سعودی عرب کے شہر دمام میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست رانا محمد اشرف کی رہائشگاہ پر سینیٹر مشاہداللٰہ خاں کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان اور یوتھ ونگ کے راہنماء شاکر رفیق اعوان زبیح اللٰہ خاں نے بھی شرکت کی کرونا وائرس کی وجہ تمام عہدیداران اور کارکنان کو گھروں میں تعزیتی اجلاس منعقد اور فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کرنے کا کہا گیا دعا کی گئی ہے کہ اللٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے مشاہد اللٰہ خاں ایک محب وطن لیڈر نڈر اور سچے پاکستانی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں