سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ

سنچورین: (آواز نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں جاری ہے جہاں میزبان ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے کردیا۔

پہلا روز

میزبان ٹیم کی دعوت پر پاکستان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم 36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔40 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب، 41 رنز پر بابراعظم اور 56 رنز پر سعود شکیل وکٹ گنوا بیٹھے، اوپنرز شان مسعود 17، صائم ایوب 14 رنز، بابراعظم 4 رنز اور سعود شکیل 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 22 اوورز کی بدولت 3 وکٹیں حاصل کی، خرم شہزاد نے 2 اور ،محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی سکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

پروٹیز الیون

جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں