اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے آغاز پر پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری 85 فیصد کم رہی۔ جنوری 2021 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 24 کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔ گزشتہ سال جنوری کے مہینے میں ایک ارب 60 کروڑ97 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔جنوری 2020 میں غیرملکی بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 38 کروڑ73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 19 کروڑ27لاکھ ڈالر رہی، جنوری 2021 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 4 کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 2ارب 68 کروڑ ڈالر کم رہی۔جولائی تا جنوری کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد کم رہی۔براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 27.4 فیصد کمی سے ایک ارب 14 کروڑ53 لاکھ ڈالر کم رہی۔جولائی تا جنوری اسٹاک مارکیٹ سے 23 کروڑ63 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔غیرملکی نجی سرمایہ کار ی43 فیصد کمی سے 90کروڑ84 لاکھ ڈالر کم رہی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]