کیپ ٹاؤن: (آواز نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم
پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔