اتر پردیش: (ویب ڈیسک) یہ حقیقت ہے کہ بندر انسانی طرز عمل کی نقل کرتے ہیں تاہم ایک بندر کی گھریلو کام کاج میں دلچسپی دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔بھارت میں بندر کی روٹی بنانے اور برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے کھگی پورا سدھوا گاؤں کی رانی (بندر) کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو 8 سال سے خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا ہے، ویڈیو میں بندر کو برتن دھوتے، کپڑے دھوتے، فرش صاف کرتے، مصالحہ پیستے اور روتی بناتے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔گھر کے مالک آکاش کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اس نے دنیا کے سامنے یہ ویڈیو شیئر کی۔
