نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیرِ گردش اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے فی الحال ریٹائمنٹ نہیں لے رہا، آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میںحصہ نہیں لیا تھا۔اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ’ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے باہر رہنے کے فیصلے کو ریٹائرمنٹ نہیں سمجھنا چاہیے، قلم یا لیپ ٹاپ رکھنے والے یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کسی کھلاڑی کو کب ریٹائر ہونا چاہیے‘۔بھارتی کپتان نے کہا کہ باہر بیٹھے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ مجھے کب باہر بیٹھنا چاہیے، کب کپتانی کرنی چاہیے، میں ایک سمجھدار اور بالغ ہوں اور دو بچوں کا باپ ہوں، تو میں جانتا ہوں کہ کب کیا فیصلہ کرنا ہے ۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جب کہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]