لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے جامنی مشرقی جوڑے میں حسن کے جلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔مایا علی کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی، شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت سے انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، مایا اپنی مصروفیات بارے مداحوں کو آگاہ رکھنا بھی یاد رکھتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر میں مایا کی نازک ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے گہرے جامنی رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری اور گلابی دھاگے سے باریک کڑھائی کی گئی ہے، لباس کے گلے اور آستینوں پر کی گئی نفیس کڑھائی نے ان کے لباس کو منفرد اور شاندار بنا دیا ہے۔
