لاہور: (آواز نیوز) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی۔احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پرویز الہٰی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی، چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی احاطہ عدالت میں تشریف لا چکے ہیں، وہ گاڑی سے باہر نہیں آ سکتے، کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے کہ پرویز الہٰی عدالت میں موجود ہیں۔ایڈووکیٹ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ہم سابق وزیراعلیٰ کی حاضری سے مکمل استثنٰی کی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں، ہم کیس کو اب آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، ہماری طرف سے کیس میں کوئی بھی دشواری نہیں آئے گی۔اس پر عدالتی عملے نے گاڑی میں جا کر پرویز الہٰی کی حاضری مکمل کی،عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد کردی، پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیئے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا کیس کی مزید سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]