عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ جوہری توانائی سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے اور ایسے تمام اقدامات سے باز رہے جو جوہری پروگرام سے متعلق شفافیت میں کمی لا سکتے ہیں۔جرمنی، فرانس اور برطانوی وزرائے خارجہ نے یہ بیان اُس وقت جاری کیا ہے کہ جب ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی اپنے جوہری مراکز تک رسائی محدود کر دی ہے۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی جوہری معاہدے کی تمام شقوں کی مکمل پاسداری کے بغیر ایران کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران جوہری پروگرام کی تکمیل کے لیے کسی کا محتاج نہیں، ایک مکمل آزاد ملک ہونے کی حیثیت سے اپنے دفاع میں جو بہتر لگا وہ کریں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]