مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوسف پٹھان نے اپنے بیٹے عیان پٹھان کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔اپنے پیغام میں یوسف پٹھان نے کہا کہ الحمدللہ! حالیہ دنوں میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں اور کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
