کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی ساتھی اداکار گوہر رشید کیساتھ شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں اور اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کبریٰ اور گوہر 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور ان کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں