نیویارک (آواز رپورٹ) گزشتہ سال نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی وین پر آتش گیر مواد پھینکنے کے الزام میں سخت سزاﺅں کا سامنا کرنے والے نیویارک کے وکلاءعروج رحمان اور کلنفورڈ میٹس کو پلی بارگین ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔ تا ہم ڈیل کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ آیا عروج رحمان اور کلنفورڈ میٹس نے پیشکش قبول کی ہے یا نہیں۔ نیویارک پوسٹ نے انکشاف کیا ہے دونوں کو یہ پیشکش 11 فروری کو کی گئی تھی۔ مجوزہ ڈیل کی تفصیل اور گرفتار وکلاءکے ردعمل کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ پراسیکیوٹرز نے اگلی سماعت کے لئے وقت مانگا ہے تا کہ ملزموں کے وکلاءاپنے کلائنٹس سے پیشکش کے بارے میں صلاح مشورہ کر سکیں گے۔ عروج رحمان اور اس کے ساتھی نے گزشتہ سال ” بلیک لائیوز میٹر“ احتجاج کے دوران پولیس وین پر آتش گیر مواد سے حملہ کیا تھا۔ دونوں کو عمر بھر کی سزا کا سامنا ہے۔29 سالہ عروج نے وین پر آتش گیر مواد سے بھری بوتل پھینکی تھی جبکہ کلنفورڈ گاڑی ڈرائیور کر رہا تھا۔ دونوں کو کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کلنفورڈ پرنسٹن یونیورسٹی اور نیویارک یونیورسٹی سکول آف لاءجیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہے اور مین ہٹن کی ممتاز کارپوریٹ لاءفرم (Pryor Cashman) میں ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دیتا تھا۔ عروج رحمان نیویارک سٹیٹ میں اٹارنی کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہے۔ فورڈہم یونیورسٹی سکول آف لاءسے گریجویٹ کے بعد بار میں داخل ہوئی تھی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]