صدر ٹرمپ سے ملکر کام کرنا چاہتا ہوں: میئر لندن صادق خان

لندن: (ویب ڈیسک) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ’مل کر‘ کام کرنا چاہتا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں میئر لندن نے کہا ہے کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے، جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنی دوسری مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں میئر لندن صادق خان کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں