چین کے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز کا کامیاب تجربہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز’’ ینشنگ ‘‘(yunxing) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

یہ طیارہ 3045 میل فی گھنٹہ کی رفتار (ماخ 4) رکھتا ہے، گویا یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک دو گھنٹے جبکہ صرف 13 منٹ میں کراچی سے لاہور پہنچا دے گا۔

وقت کی زبردست بچت کراتے ینشنگ سپرسونک جہاز کی سروس اگلے چند سال میں شروع ہوگی۔

یہ ریم جیٹ(Ramjet) انجن کی مدد سے اڑتا ہے جو فضا کی آکسیجن کام میں لا کر جلتا اور یوں زبردست رفتار پیدا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں