کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں کچھ گھنٹوں کی پابندی کے بعد مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی کیونکہ کمپنی نے اپنے امریکی آپریشنز کو فروخت نہیں کیا تھا، 19 جنوری کو امریکا بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق ہوگیا تھا، کروڑوں افراد سوشل میڈیا ایپ پر ویڈیوز دیکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم اعلان کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں اور صارفین کو میسجز موصول ہو رہے ہیں۔حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ٹک ٹاک کی بحالی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ٹک ٹاک بحال ہو چکا ہے، مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہئے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹک ٹاک کو بحال کرنے کیلئے کام کریں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]