لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی بھرمار ہے جو ساتھ دینے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن کبھی مشکل وقت میں کھڑے نہیں ہوتے۔کنول آفتاب کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ کے معاملے پر جب سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد یعنی چند نے اُس سٹوری کو شیئر کیا جبکہ باقی منافقین خاموش رہے اور مزے لیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ فون کرکے ہمدردی اور اپنے تعاون کا اظہار کررہے تھے مگر وہ لوگ سب سے بڑے منافق ہیں جو مشکل وقت میں کبھی نہیں کھڑے ہوتے۔ٹک ٹاکر نے کہا کہ ہر شعبے میں جب مشکل وقت آتا ہے تو سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں مگر سوشل میڈیا اس قدر گھٹیا دنیا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ الٹا مزے لیتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]