واشنگٹن: (ویب ڈیسک) چین نے کرونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو بِنگ یو نے گزشتہ روز کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ پر کوئی اعتبار کرنے کی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے اور سازشی نظریات سے دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس وبائی مرض کا ذمہ دار وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا ہے۔ایجنسی نے چین پر الزام کی انگلی اٹھائی ہے، اگرچہ ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے اپنے ہی نتیجے کے بارے میں کم اعتماد ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]