اسلام آباد: (آواز نیوز) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ملک کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے جو ملک کی تقدیر بدل دے گا۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، اس بل کے تحت پاکستان سٹیک تشکیل دیا جائے گا جس کے ذریعے ڈیٹا ایکسچینج لیئرز (Data Exchange Layers) قائم ہوں گی۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ شہریوں کے روزمرہ امور اور دستاویزات باآسانی دستیاب ہوں گے جبکہ حکومت کے لئے گڈ گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن ممکن ہوگی، کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی، بل کے تحت ایگری ٹیک، فن ٹیک، ایڈ ٹیک اور ہیلتھ ٹیک کے لئے ضروری ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ بل پاکستان کی معیشت کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرے گا، یہ اقدامات پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور ڈیجیٹل قوم کے طور پر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]