پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: (آوازنیوز) افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔افغان عبوری وزارت اطلاعات کے مطابق وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے حکام نے پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔مذکورہ 91 افراد کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ افغان شہری گزشتہ روز رہا ہوکر واپس افغانستان پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں