نیویارک ( آواز آن لائن)پی ٹی آئی یو ایس اے سکروٹنی کمیٹی SCAD نے پی ٹی آئی کی بین القوامی چیپٹرز سے متعلق تنظیم آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC)کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے صدر جانی بشیر اور جنرل سکریٹری سیم ابرار خان کو بےضابطگی اور بے قاعدگی کے الزام میں 23 نومبر 2020 کو تین مہینے کے معطل کردیا تھا.تاہم اب معطلی کی مدت ختم ہونے کے بعد دونوں کو سابقہ عہدوں پر برقرار کردیا گیا ہے.دونوں 23 فروری سے عہدوں پر بحال ہوگئے ہیں.جانی بشیر کی معطلی کے دوران سینئر نائب صدر امجد نواز قائمقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھارہے تھے.تاہم اب جانی بشیر مدت کے اختتام تک پی ٹی آئی یوایس اے کے صدر کے فرائض انجام دیں گے
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس میں 99 ہزار کی حد بھی عبور
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم
صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے پر بھارت کا واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں