لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی پاکستان کی میزبانی کے دلدادہ ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی۔فوٹو شوٹ کے دوران کیوی پلیئرز نے دلچسپ جملے بولے، ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے خوش آمدید کراچی کہا، تو راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
