واشنگٹن: (آواز نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آنیوالوں کو روکیں گے نہیں بلکہ قانونی طریقے سے آنے کا مشورہ دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے 4 سال میں وہ کام نہیں کئے جو ہم نے 4 ماہ میں کئے، ڈوج جس اندازسے کام کر رہی ہے وہ ناقابل بیان حد تک کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلون مسک اور ڈوج نے بلین ڈالرز کی مختلف بے ضابطگیوں کو ڈھونڈا ہے، ماضی میں امریکی سیاہ فام لوگوں کو نظر انداز کیا گیا۔
