واشنگٹن: (آواز نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس کی بدھ کو صدارت کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ماہ میں جو اقدامات کئے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، امریکی صدر کے تین مشیروں نے بھی پریس بریفنگ میں شرکت کی۔مائیک والز کا کہنا تھا ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں جو روس یوکرین جنگ روک سکتے ہیں، امن بات چیت کی میزبانی پر محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔سٹیون ملر نے کہا غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے میں 95 فیصد کمی آگئی، کیون ہیزٹ بولے بائیڈن انتظامیہ کے اخراجات کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، صدر ٹرمپ ملک سے مہنگائی ختم کرنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
