چیمپئنز ٹرافی: انگلش ٹیم آج پھر مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

کراچی: (آواز نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے آخری میچ میں انگلینڈ کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں جنوبی افریقا کو ایڈن مارکرم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج جوڑ تو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پڑا ہے مگر ان سے بھی زیادہ نظریں اس میچ پر افغانستان کی ہیں، افغان ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج کے میچ کے نتیجے پر ہےافغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے آج جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہو گا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے، یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں