اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کا کھانا پسند نہ آنے پر مہمان آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت میں ہونے والی شادی سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مہمانوں کو مبینہ طور پر کھانا پسند نہ آیا جس کی وجہ سے تقریب میں افراتفری مچ گئی اور خوشی کا لمحہ گرما گرم بحث میں بدل گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ایک شادی کی تقریب نے غیر متوقع موڑ لے لیا جب مہمانوں کو کھانا پسند نہ آیا جس سے پنڈال میں افراتفری پھیل گئی جو خوشی کی رات ہونی چاہیے تھی وہ اڑنے والی پلیٹوں اور گرما گرم بحثوں میں ختم ہوئی۔وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو کرسیاں توڑتے اور کھانے کی پلیٹیں ایک دوسرے پر پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
