وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیان پر خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکریٹری اور لاء ونگ کے حکام شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد جنرل نشست پر ووٹوں کی گنتی کے دوران سات مسترد ہونے والے ووٹوں پر ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔حکومتی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہیں موصول ہوگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں الیکشن سے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو لیک ہونے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کاجائزہ لیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے دوران اسلام آباد سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور اجلاس میں حکومتی وزرا کے الیکشن کے بعد پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]