مدھیہ پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت نوجوان نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ للت پاٹیدار نے سب سے زیادہ بالوں والا چہرہ ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔رپورٹس کے مطابق للت پاٹیدار کے چہرے پر فی سینٹی میٹر 201.72 بال ہیں، اس کا چہرا 95 فیصد سے زیادہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، للت پاٹیدار کے چہرے پر بے تحاشہ بالوں کی افزائش کی وجہ بیماری ’ویروولف سینڈروم‘ (werewolf syndrome) ہے۔
