میکا سنگھ کا سلومیاں کے دلہا بننے تک شادی نہ کرنے کا اعلان

ایک شو کے دوران گلوگار میکا سنگھ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے ایک اچھی لڑکی کی تلاش میں ہوں تاہم شادی صرف ایک شرط پر کروں گا اور وہ یہ ہے کہ پہلے سلمان خان کی شادی کرائی جائے۔گلوکار میکا سنگھ نے کہا کہ سلمان بھائی کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کا میں ہی وہ واحد کنوارا ہوں جس کی شادی کا سب کو انتظار ہے لہذا جب تک سلمان خان شادی نہیں کرتے میں بھی نہیں کروں گا، جیسے ہی سلمان خان شادی کریں گے میں بھی شادی کرلوں گا تاہم جب تک میں اپنی بیچلرز زندگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں