ڈینور ایئرپورٹ، امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ڈینور: (آواز نیوز) ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث ہر طرف دھواں پھیل گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے موجود 178مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 1006 کا انجن فیل ہوگیا جب اسے ہنگامی طور پر ڈینور ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں