اترپردیش: (ویب ڈیسک) شادیوں کا ٹرینڈ وقت کے ساتھ ساتھ کافی بدل گیا، ماضی میں شادی کی تقریبات میں روایتی رسومات پر توجہ دی جاتی تھی، مگر اب شادی کے ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے عجیب و غریب ٹرینڈ کا سہارا لیا جاتا ہے جو کبھی کبھار گلے بھی پڑ جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شادی کی تقریب کے دوران غیر متوقع طور پر ہوتا ہوا دکھایا گیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک بھارتی جوڑا شادی پر پہنائے جانے والے ورمالا کا تبادلہ کر رہا تھا جو ہندو شادیوں کی ایک روایتی رسم ہے، تاہم اس شادی میں کوئی دوسرا شخص ورمالا دلہا دلہن تک پہنچاتا، لیکن یہ کام ایک ڈرون نے کیا مگر آگے جو ہوا دلہا تکتا ہی رہ گیا۔
