افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق بلخ کے ضلع چمتل میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم فوجی اہلکاروں کی جانب سے بھی مزاحمت دکھائی گئی۔دو طرفہ جھڑپ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران 7 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔صوبے بلخ کے گورنر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے طالبان حملہ آور کے خلاف سخت مزاحمت دکھائی، جوابی کارروائی میں 5 جنگجو مارے گئے جن میں طالبان کا ضلع چہار بولاک کا خودساختہ ڈپٹی گورنر بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں