وعدے کے مطابق امریکی مسلمانوں کھڑا رہونگا، صدر ٹرمپ کا وائیٹ ہاؤس افطار ڈنر سے خطاب


مشی گن کے شہر ہیمٹرمک کے مئیر عامر گیلپ کو کویت اور ڈئیر بورن ہائیٹس کے مئیر بل بازی کو تیونس میں امریکی سفیر تعینات کرنے کا اعلان

الیکشن کے دوران مسلمانوں سے کئے وعدے پر قائم ہوں، مسلم پارٹنرز کے ساتھ مشرق وسطیٰ کا پرامن حل چاہتے ہیں، ابراہیم معاہدہ اہم ہے

رمضان المبارک امن، روحانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے،ہمارے اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہورہی ہے
واشنگٹن ( آواز نیوز)صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی مسلمانوں کے لئے افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔ اپنے خطاب سے پہلے انہوں نے انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گیبرڈ، ڈپٹی سیکریٹری آف سٹیٹ کرس لنڈا اور دیگر کا تعارف کروایا۔ انہوں نے بھرپور حمایت پر امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریکارڈ تعداد میں ان کی حمایت کی انہو زن نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ ابتدا میں وہ آہستہ چلے مگر بعد میں روابط مستحکم ہوتے گئے مشی گن کے علاقے ہیمٹرمک کے مئیر اورعامر گیلپ کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اہم وقت پر ان کو سپورٹ کیا عامر کو کویت میں امریکہ کا آئندہ سفیر بنانے کا اعلان کیا اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا- صدر ٹرمپ نے ڈئیر بورن ہائیٹس کے مئیر بل بازی کی بھی تعریف کی جو تیونس میں امریکہ کے سفیر ہونگے انہوں نے کہا کہ انکی انتظامیہ مسلم کمیونٹی سے کئے گئے وعدوں پر قائم ہے ہم روازانہ کی بنیاد پرمسلمانوں کے ساتھ رابطوذن میں ہے ہم ابراہیم معاہدے کے تحت مشرق پائیدار امن کے لئے کوشاں ہیں۔ اسکے لئے سفارتی حل بہترین آپشن ہے۔ہم بجلی کے اخراجات کم کرکے مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انڈوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی آچکی ہے۔انہوں نے دیگر مسائل کی طرح انڈوں کے بحران کا ذمہ دار بھی سابقہ بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا۔جب قیمتیں بڑھیں تو نیوز میڈیا چیخ رہا تھا اب کم ہوئی تو سب خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سکولوں میں اپنی مرضی سے جنس کی تبدیلی کی تعلیم پر پابندی لگائی۔ اس طرح کے نظرئے کے فروغ کو ختم کیا جو یقینا بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام سے اس کمرے میں بیٹھے لوگ بھی متفق نہ ہوئے ہونگے۔سابقہ دور میں اس حوالے سے جو کچھ کیا جارہا تھا وہ شرمناک تھا۔انہوں کہا کہ ہم نے مردوں اور خواتین کے کھیلوں میں ان دو جنسوں کی وکالت کی اور اسے لاگو بھی کروا رہے ہیں۔آپ سب بھی اس بات سے اتفاق کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ نومبر الیکشن میں مسلم کمیونٹی نے میرا ساتھ دیا میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ جب صدر بنا تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہونگا اور آج میں آپ کے ساتھ ہوں۔کویت اور تیونس کے لئے نامزد سفیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں بعد میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہونگا۔مسلم کمیونٹی کسی بھی کمیونٹی کے مقابلہ میں بہتر کام کرسکتی ہے اور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اختتام پذیر ہے۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب، متحدہ امارات ، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے سفیروں کو افطار ڈنر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادت اور نیکی کا مہینہ ہے۔ مسلمان صبح سے شام تک روزے کی حالت میں عبادت کرتے ہیں۔ان کے اندر روحانی جذبہ انہیں اللہ تعالیٰ کے قریب کرتا ہے۔دنیا بھر میں مسلمان اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ اور اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے افطار کرتے ہیں۔آج ہم یہاں وائیٹ ہاؤس میں نیک جذبات کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔ہم سب دنیا پھر میں امن کے خواہاں ہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں وائیٹ ہاؤس میں کوئی ہے جو آپ سے پیار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں