مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اہم بیٹھک

پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے علاوہ محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، ساجد میر، میاں افتخارحسین، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہیں، جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے، جب کہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر پر بھی غور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں