ٹیرف سے امریکی سٹاک مارکیٹوں کو بڑا دھچکا، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے

واشنگٹن: ٹیرف سے امریکی سٹاک مارکیٹوں کو بڑا دھچکا، سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے۔امریکی منڈیوں میں 5 سال کی بدترین مندی ہوئی، نیسڈک میں 6 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 5 فیصد گراوٹ ہوئی، ڈاؤ جونز میں ایک ہزار 679 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔امریکا سمیت دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ پیدا ہوگیا، عالمی مالیاتی ادارے بھی شدید دباؤ کا شکار ہوگئے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 6.20 فیصد کمی ہوئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.158 ڈالر کم ہو کر 62.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.77 فیصد کمی ہوئی، برینٹ کی فی بیرل قیمت 4.05 ڈالر کم ہو کر 66.09 ڈالر پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں