لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی، اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔قلندرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نئی کٹ لانچ کی، ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
