غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: (آواز نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو رکنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، حماس کی زیرحراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران اور تجارت پر بات چیت ہوئی، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ترجیح ہے، ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح بات چیت ہفتے کو ہو گی، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت میں معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو ایران بڑے خطرے میں آجائے گا، وہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کےپاس ایٹمی ہتھیار ہو۔امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ اسے ترکیہ سے مسئلہ ہے تو میں اسے حل کروں گا، اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ غزہ سے متعلق ایک اور ڈیل کے لیے کام کر رہے ہیں، غزہ کے لوگوں کو کہیں بھی جانے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں