قومی مفاد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے: برطانوی و کینیڈین وزرائے اعظم

لندن، ٹورنٹو: (آوازنیوز) ٹرمپ ٹیرف پر برطانوی اور کینیڈین وزرائے اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی جنگ کوئی نہیں جیتے گا، قومی مفاد کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال چیلنج ہے، عالمی معیشت کیلئے سنگین ہوسکتی ہے، تجارت کی راہ میں رکاوٹوں کو شراکت داروں کیساتھ مل کر دور کریں گے، قومی مفاد اور کرنسی کا تحفظ یقینی بنانے پر ہی امریکا سے آزاد تجارتی معاہدہ کریں گے۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف سے امریکی کساد بازاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اضافے سے کینیڈا کو نقصان پہنچے گا، اپنے آپ کو نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں