مذاکرات کا حامی ہوں، امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا: ایاز صادق

اسلام آباد: (آواز نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کےسیاسی معاملات سےان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرتی ہے، امریکی کانگریس کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی، اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔سپیکر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے موقف واضح ہے، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں