اے آر وائی امریکہ و کینیڈا کے سی ای او آصف جمال کو صدمہ: والد کراچی میں انتقال کرگئے


نیویارک/ کراچی( آواز نیوز)ہمارے محترم دوست اے آر وائی امریکہ و کینیڈا کے سی او او آصف جمال کے والد گرامی جناب صغیر احمد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔کمیونٹی سے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی اپیل ہے۔ آصف جمال اس وقت مکہ میں ہیں ۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔ والد مرحوم کے انتقال کی اطلاع سنتے ہی آصف جمال پاکستان روانہ ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کے دو بھائی کیلگری(کینیڈا )اور اٹلانٹا ( امریکہ )سے پاکستان جارہے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کے فرائض ہفتہ (19 اپریل) کو ظہر کی نماز کے بعد کراچی میں ادا کئے جائیں گے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آصف جمال اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے( آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں