کراچی: (آواز نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 10 میں کراچی کنگز کے حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا بہترین بولر بننا چاہتے ہیں لیکن اہم بات کنگز کو جتوانا ہے۔ایک انٹرویو میں حسن علی نے بتایا کہ وکٹیں مل رہی ہیں، اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی، پہلے نیشنل ٹی 20 اور اب پی ایس ایل میں مجھے محنت کا صلہ ملا۔حسن علی نے اپنی ڈائٹ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے بولنگ میں کمی کو درست کیا، کچھ چیزوں کو ری موڈیفائی کیا، اپنی فٹنس، ڈائٹ اور انجری پر بھی کام کیا لیکن روٹی گینگ ختم نہیں کیا اور نہ ہو گا، ڈائٹ بہتر کرنے کے بعد اب میں کافی تروتوانا محسوس کر رہا ہوں، دیر آئے درست آئے، اس بارے میں اہلیہ نے بھی مجھے کافی مدد کی، ہم ہمیشہ پراٹھے کھا کر بڑے ہوئے، ایتھلیٹس کیلئے ڈائٹ کا کردار کافی اہم ہوتا ہے جبکہ باہر کے ایتھلیٹ کی غذا اچھی ہوتی ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں میرا سفر کافی خوبصورت رہا ہے، ایک ایمجرنگ پلیئر کے طور پر پک ہونا، پھر فائنل جیتنا، یہ سب بہت یادگار ہے، اس لیگ نے پاکستان کے بہت سارے ٹیلنٹ کو گروم کیا ہے، میں ڈومیسٹک کھیل چکا تھا لیکن پی ایس ایل کے بعد میرے لیے انٹرنیشنل کھیلنا آسان تھا، مجھے پی ایس ایل میں دنیا کے ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور میری خواہش یہ ہے کہ دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں، میں ابھی 30 سال کا ہوں، ابھی بہت کرکٹ باقی ہے، میں پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں اور پرفارمنس ہو گی تو ٹیم میں رہوں گا۔
