کراچی میں پی ایس ایل میچز ختم، شائقین سٹیڈیم سے روٹھے رہے

کراچی: (آوازنیوز) پی ایس ایل 10 میں کراچی کے شائقین کی ناراضی کا یہ حال رہا کہ رواں ایونٹ کے پانچ میچوں کے دوران سٹیڈیم میں اس کی مقررہ گنجائش 32 ہزار تماشائی بھی سٹیڈیم نہیں پہنچ سکے، کسی دن میں تماشائیوں کی تعداد دس ہزار کے ہندسے کو بھی چھو نہیں سکی۔پیر کو تماشائیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، خالی سٹیڈیم کی اہم وجوہات میں سخت سکیورٹی، کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں پر فروخت، میچوں کا یکطرفہ ہونا اہم عناصر ہیں، انعامات کی بھر مار بھی تماشائیوں کو راغب نہ کرسکی۔ایک تماشائی کے مطابق پانچ گھنٹے کے میچ میں پیاسہ رہنا کیسے ممکن ہے، ایک خاتون نے کہا کہ تماشائیوں کو انعامات کی نہیں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے، سکینر مشین استعمال کی جائے تو زیادہ آسانی ہو گی، بنکوں کو بھی ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں