والدہ کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر پر دلہن بیاہ لایا، ویڈیو وائرل

ہریانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں والدہ کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں دلہن لے کر گھر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوکھی شادی ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے پور رانی علاقے میں واقعہ دھندر دو گاؤں میں ہوئی جہاں ساحل نامی دلہے نے دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لا کر والدہ کا دیرینہ خواب پورا کیا۔وائرل کلپ میں دولہا، دلہن اور والدہ کو سوار دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دولہا دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر میں پہنچا تو یہ منظر دیکھ کر گاؤں والوں کے حیرت کی انتہا نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں