چار دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان آج بھی بہترین اداکار سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ اُن کی فلمیں ہوتی ہیں۔ وہ فلموں کے ذریعے ہمیشہ کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ اُن کی فلموں کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کردار کو بھرپور طرح سے نبھانے کے لیے نہ صرف انتھک محنت کرتے ہیں بلکہ جسم کو بھی کردار کے مطابق شکل دے دیتے ہیں۔عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اُن کے بیٹے جنید خان بھی فلموں میں انٹری دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں، طویل قامت بھاری جسم کے مالک جنید خان نے خود کو ایسا تبدیل کیا کہ دیکھنے والے بھی پہچان نہ سکے۔عامر خان اہل خانہ کے ہمراہ ممبئی کے ریستوران گئے تھے وہاں سے باہر آتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے سامنے تصاویر بنوائیں تاہم اس دوران انہوں نے چشمہ لگائے ایک شخص کو اپنے پاس بلا کر چہرے سے ماسک ہٹانے کا کہا۔ یہ مناظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے کہ یہ اور کوئی نہیں بلکہ عامر خان کے اپنے ہی بیٹے جنید خان ہیں جنہوں نے وزن بہت کم کرلیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]