ویٹی کن سٹی: (آوازنیوز) پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اگلا پوپ کون ہو گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے۔نئے پوپ کے ممکنہ امیدواروں میں اٹلی کے کارڈینل پیٹرو پیرولن، گھانا کے کارڈینل پیٹر ٹرکسن، فلپائن کے کارڈینل لوئس انتونیو ٹیگل شامل ہیں، ہنگری کے کارڈینل پیٹر ایرڈو، یوکرین کے کارڈینل میکولابیچوک کے ناموں پر بھی غور متوقع ہے۔واضح رہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔پوپ فرانسس طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے، اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
