اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )نے سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ٹک ٹاک بند کرنے کی ہدایات جاری کردی.
اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر ٹک ٹاک تک رسائی بلاک کردی جائے۔ فوری طور پر ٹک ٹاک تک رسائی بلاک کرنے کی ہدایات پشاور ہائیکورٹ کے کے احکامات کی روشنی میں جاری کی گئیں۔واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصررشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جس طرح کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔