نیویارک: (آواز نیوز) مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام ہو گیا۔ذرائع کے مطابق یہ نام نہاد احتجاج سرحدی دہشت گردی کے خلاف ایک پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔بھارت کے اس متوقع احتجاج کے ردعمل میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد بھی ٹائمز سکوائر پہنچ گئی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر بھارتی احتجاج کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔اپنی اس ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے مبینہ طور پر سینکڑوں پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا اصل ایجنڈہ بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کے نظریے کو فروغ دینا ہے، ٹائمز سکوائر پر احتجاج کی ناکامی اور پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی کو مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
