این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے حکم پر دوبارہ انتخاب کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، اس دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئینی ادارے کا احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات یونہی معطل نہیں کرسکتے لہذا دوبارہ الیکشن تو ہوگا لیکن عدالت فیصلہ کرے گی کہ پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا ہے یا چند پولنگ اسٹیشنز پر۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ امن وامان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کی تاہم انہوں نے رپورٹ نہیں دی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کا کیا الیکشن کمیشن کے لئے یہ تعاون اور احترام ہے، جواب نہ دینے پر الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کو توہین کا نوٹس کیوں نہیں دیا۔ ایک الیکشن میں میری اہلیہ اور بیٹی نے ووٹ ڈالا، میری اہلیہ اور بیٹی نے پر امن الیکشن پر مسرت کا اظہار کیا، جس کی وجہ انتخابات کے دن مسلح افواج کا ہونا تھا جب کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے پولیس پر انحصار کیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]